روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی

اسلام آباد کےشاپنگ مال سینٹورس میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیا گی

یوتھ ویژن نیوز(ثاقب غوری سے سلام آباد کے جدید ترین اور مشہور شاپنگ مال سینٹورس میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔تاہم اب آگ پرمکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر بلڈنگ کو سیل کیا جارہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد تمام لوگوں کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا تھا، کمیٹی بنا رہے ہیں جس کی رپورٹ کے بعد شاپنگ مال کھولا جائے گا۔

واضح رہے کہ   آگ کے شعلوں نے شاپنگ مال کے 8 فلورز کو اپنی لپیٹ میں  لے لیا تھا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8  جبکہ میٹروپولیٹن کی تمام 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

 اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کیا گیا تھا جبکہ لوگوں کو مال سے نکالنے کے لئے عقبی دروازے کا استعمال کیا گیا، واٹر سپلائی کے ٹینکر بھی متاثرہ جگہ پہنچائے گئے۔ ریسکیو کی مدد سے شاپنگ مال میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی، کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مال انتظامیہ کے مطابق نجی مال میں آتشزدگی شاپنگ مال کے اندر فائر فائٹنگ سسٹم مکمل آپریشنل ہونے کے باعث آگ پر جلد قابو پانے میں مدد ملی، آگ بھڑکنے کے فوری بعد ہی 20 افراد پر مشتمل فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، مال کے بیرونی حصے میں آگ پھیلنے پر فوری فائر بریگیڈ کو بھی بلا لیا گیا، مال کے اوپر والے فلورز پر آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ سے مدد طلب کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کےلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کیلئے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کی جائے، مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے، مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے، آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائی جائے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ سب سے پہلے مال کے پانچویں فلور پر لگی، مال کے پانچویں فلور پر ایک ریسٹورنٹ واقع ہے۔

واضح رہے کہ  آگ لگنے کے باعث سینٹورس مال کے چھ فلورشدید متاثر ہوئے ہیں اور آگ بجھانے کے لئے پاک بحریہ کی مدد بھی لی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com