روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

کراچی:اسٹریٹ کرائمزمیں کئی گنااضافہ اداروں کی کارگردی پر سوالیہ نشان ہے،ندیم اعوان

یوتھ ویژن نیوز( محمد افضل ) اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔عوام سڑکوں پر لُٹ جانے سے خوفزدہ ہیں۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کےبعد سردی کی لہر،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

کراچی جیسے شہر جہاں سرکاری اور پرائیوٹ سی سی ٹی وی کیمروں کا جال اور مجرموں کی دورانِ واردات نقل وحرکت اور چہرہ نمایاں ہونے کے باوجود قانون کی گرفت میں نا آنا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شہر میں تھوڑے عرصے تک امن کی فضاء قائم رہنے کے بعداب ایسا لگتا ہے کہ یہ سلسلہ دوبارہ واپس آ گیا ہے۔

شہر قائد میں امن و امان کی دن بدن بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حب کراچی اور یہاں کے باسیوں کو جرائم پیشہ عنا صر کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ثابت کردیا ہےکہ حکمران کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ اور مخلص نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس:ایثیویکس کےسکول میں فائرنگ کا واقع،13 افراد ہلاک

جرائم پیشہ عناصر جب جہاں جس کو چاہتے ہیں ۔ناصرف قیمتی اشیا ءاور نقدی سے محروم کردیتے ہیں۔ بلکہ باآسانی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں، جبکہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کو روکنے اور پکڑنے کی ذمہ داری کوئی لینے کو تیار نہیں۔

احمد ندیم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک اور شہر میں قائم ہونے والے امن کیلئے سیکورٹی اداروں کی بے پنا ہ قربانیا ں اورخدمات ہیں۔ جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔لیکن سیکورٹی اداروں کو دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا عوامل اور وجوہات ہیں جن کی بنا ءپرجرائم پیشہ عناصر آج بھی بلا خوف وخطر مجرمانہ سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com