سیلاب کےبعد سردی کی لہر،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ آنیوالے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، آئندہ آنیوالے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کردیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 16 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سےہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
Load/Hide Comments