الیکشن سےپہلے ہی عمران خان کی کراچی میں بڑی کامیابی ملی گئی

 یوتھ ویژن نیوز عمران خان کی کراچی میں بڑی کامیابی، ریٹرننگ آفیسر نے این اے 237 سے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ، واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے چیئرمین پی ٹی آئی  کے کاغذات نامزدگی روک دیئے تھے جنہیں اب درست قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 237 ملیر سے منظور ہو گئے   3 اعتراضات لگے تھے وہ رد کر دیے گئے۔ 

این اے 237 ملیر:

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 کے ریٹرننگ آفیسر شاہ نواز بروہی نے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ معاملے کی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران روکے۔بعد ازاں تحریک انصاف کے وکلا سے اعتراضات پر تحریری جواب طلب کیا گیا۔

این اے 246 کراچی جنوبی (لیاری)

کراچی سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول اور جاوید ناگوری جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سید طیب حسین ہاشمی نے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کئے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض  میں کہا گیا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کا پیسہ ظاہر نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔

بعدازاں ریٹرننگ آفیسر نے تینوں اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کررکھا ہے۔

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرالئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر آصف زرداری کے بیان پر مفتاح اسماعیل کا ردعمل اگیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)   عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کےکاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیےکل طلب کرلیا ہے۔

 9 حلقے امیدوار صرف ایک، ضمنی انتخابات کیلئے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر آصف زرداری برہم

این اے 118 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا، موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے؟

خیال رہےکہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کو ہوگی۔

عمران خان نے بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ میں ضمنی انتخابات میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادیےگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں