شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف پولیس کی نظرثانی اپیل مسترد
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) شہباز گل کو عدالت سے ایک اور ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف پولیس نے جسمانی ریمانڈ مسترد کیے جانے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔ جس پر اب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کا حکم درست ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں پولیس کی نظر ثانی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائےعوام کے لیےبری خبر،بجلی مہنگی نہیں انتہائی مہنگی
اس سے قبل پولیس کی جانب سے نظر ثانی اپیل دائر کی گئی تھی، ڈائری برانچ نے نظر ثانی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ عدالتی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں لگی۔
جس پر پراسیکیوٹر نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض دور کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت کی تصدیقی شدہ کاپی درخواست کے ساتھ لگا دی گئی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جیل بھیج دیا ہے۔
اس دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کے درمیان اختلاف سامنے آگیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کیس میں کچھ وقت لینا چاہتے تھے لیکن ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے دلائل شروع کردئیے۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کو روکنے کی کوشش بھی کی۔
اس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کو دلائل دینے سے روکنے سے روک دیا۔ عدالت نے کہا جدون صاحب آپ کی پوزیشن نیوٹرل کی ہے۔