پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں15روپے فی لٹرتک کی کمی کاامکان

اسلام آباد (ثاقب غوری سے ) – عالمی منڈی میں تیل کی کم ہوتی قیمتیں کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 سے 15 روپے فی لٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

حکومت نے لیوی کی شرح کم کی تو قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے، اوگرا 13 اگست کو حتمی سمری حکومت کو بھجوا ئے گا۔

دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر مارجن میں دو روپے بتیس پیسے فی لٹر کا اضافہ کردیا، آئل اینڈ مارکیٹنگ کمپنیوں کا فی لٹر مارجن چھ روپے ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں