رہنماء پیپلز پارٹی شازیہ مری کی خورشید شاہ سے ملاقات
کراچی: (واصب ابراہیم غوری سے) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ارکان اسیمبلی کو احتساب کے نام پر سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں شامل کافی لوگوں پر کرپشن کے جائز اور سنگین الزامات ہوتے ہوئے بھی وہ مراعاتوں کے مزے لوٹتے رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی پی پی رہنماء خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد جاری ایک پیغام میں کیا ہے ۔ شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پرپیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عامرحسن بھی انکے ہمراہ ساتھ تھے۔ شازیہ مری نے کہا کہ سید خورشید شاہ کو جھوٹے اور فرضی مقدمات میں دوسال سے زائد حراست میں رہنے کے بعد بالآخر ضمانت مل گئی ۔