Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

335 سالہ جنگ،نہ خون کا ایک قطرہ بہا اورنہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی

تاریخ کی یہ طویل ترین جنگ 1651 میں نیدرلینڈ اور انگلینڈ کے جزائرِ سلی (Isles of Scilly) کے درمیان چھڑی جو 1986 میں ختم ہوئی۔

خون کا ایک قطرہ بہے بغیر یہ طویل ترین جنگ انگلینڈ میں دوسری خانہ جنگی سے جُڑی ہے جس میں نیدر لینڈ نے ایک غیر متعلقہ کھلاڑی کے طور پر حصہ لیا۔ تنازعہ دراصل انگلینڈ کے اراکین پارلیمنٹ اور شاہی خاندان کی حامی تنظیم رائلسٹس کے درمیان شروع ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خانہ جنگی کی صورت اختیار کرلی۔

نیدر لینڈ نے انگلینڈ کے اراکین پارلیمنٹ کو ممکنہ فاتح کے طور پر شناخت کرنے کے بعد تنازعہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جس پر رائلسٹس جو نیدرلینڈ کے طویل عرصے سے اتحادی تھے، نے اس فیصلے کو دھوکہ پر محمول کیا اور انگلینڈ کی حدود میں آنے والے ڈچ سامان بردار بحری جہازوں پر چھاپہ مار کر انہیں ’سزا‘ دینے کا فیصلہ کیا۔

اراکین پارلیمنٹ کا قائد کرومویل نے بڑی طاقت اور ثابت قدمی سے رائلسٹس کا مقابلہ کیا اور یہاں تک کہ رائلسٹس کی نیوی کو آئزلز آف سِلی (جزیروں پر مشتمل انگلینڈ کے خطے) کی طرف دھکیل دیا۔ چونکہ رائلسٹس نے نیدرلینڈ کے کئی بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا تھا، نیدرلینڈ نے رائلسٹس سے اُن نقصانات کی بھرپائی کا مطالبہ کیا جس پر ناراض رائلسٹس نے انکار کردیا۔

رائلسٹس کی جانب سے سردمہری کا مظاہرہ پاکر ڈچ نیوی کے سربراہ ایڈمرل مارٹن ٹرومپ نے آئزلز آف سِلی کے ساتھ اعلانِ جنگ کردیا تاہم کچھ ہی عرصے بعد ہی رائلسٹس نے ہتھیار ڈال دیے اور خطے میں نیدرلینڈ کے حمایت یافتہ اراکین پارلیمنٹ کا کنٹرول ہوگیا۔

اعلان جنگ کے کچھ ہی عرصے بعد (1651 جون میں) رائلسٹس نے ڈچ آرمی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور یوں نیدرلینڈ کے حمایت یافتہ اراکین پارلیمنٹ کا آئزلز آف سِلی پر کنٹرول ہوگیا۔ تاہم جب ڈچ فوج نے وہاں سے واپسی کا رختہ سفر باندھا تو وہ اعلان جنگ سے رجوع کرنا بھول گئے اور یوں سرکاری طور پر جنگ کا سلسلہ 335 سال تک رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com