کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی
کراچہ ( قاری عاشق حسین سے )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
Load/Hide Comments