مہگائی سےتنگ عوام کیلئے بُری خبر، ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
لاہور:(نبیلہ اکبر سے) تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا نے رواں برس میں دوسری بار موٹر سائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔پاکستان میں معاشی اعتبار سے سب سے بہترین سواری سمجھی جانے والی ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 99 ہزار 900 روپے کی ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 500 روپے جبکہ پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 36 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔پاکستانی نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ترین سمجھی جانے والی ہونڈا 125 موٹرسائیکل 3 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی بی سی بی 150 ایف اور سی بی 150 سلور کی قیمتیں 9 ہزار روپے اضافے سے بالترتیب 2 لاکھ 91 ہزار 900 روپے اور 2 لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا نے رواں ماہ میں یہ دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل یکم مارچ کو بھی قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔