Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے 2022 میں پہلی بار موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔اس سے قبل کمپنی نے یکم نومبر 2021 کو آخری بار قیمتیں بڑھائی تھیں۔

اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 94 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 900 روپے تک پہنچ جائے گی۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 3 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 400 روپے ہوجائے گی۔

اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس 9 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

کمپنی کی جانب سے وجہ بیان نہیں کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com