Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے بھاولپور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22 کے تحت طلبہ طالبات میں مقابلہ جات کا انعقاد

بہاول پور: (علی رضا غوری سے )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن کے تحت پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22 کے تحت ضلع بہاول پور میں تھیٹر، دستکاری اور افسانہ نگاری کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 تا 40 سال کی عمر کے مرد و خواتین اور طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد اور اہم پروگرام ہے جو فن و ثقافت کو فروغ دے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ ہنرمندوں اور فنکاروں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور وزیر اعلی پنجاب کے مشن کو پرموٹ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان مقابلہ جات میں ججز کے فرائض ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر، ڈاکٹر اسلم ادیب، ڈاکٹر نواز کاوش، ڈاکٹر عامر سہیل، ڈاکٹر خالد اقبال، ڈاکٹر ناصر حمید، ماریہ انصاری، عابدحسن رضوی اور رابعہ صدف نے انتہائی پیشہ ورانہ طریقہ سے انجام دیئے۔ نتائج کے مطابق مقابلہ دستکاری میں محمد ابراہیم نے اول، شازیہ بی بی نے دوم اور مومنہ الظاہرہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ تھیٹر میں ذیشان اکبر، رشید جان اور ہاشم ثاقب نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ افسانہ نگاری میں قراۃلعین نے اول، محمد ذوالقرنین جواد نے دوسری اور سمیہ نے تیسری پوزیشن لی۔ ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر نے مقابلہ دستکاری اور افسانہ نگاری میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 20 ہزار،15 ہزار اور10 ہزار اور مقابلہ تھیٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 40 ہزار، 35 ہزار اور 30 ہزار روپے کے چیک دئیے جبکہ شرکت کرنے والے تمام امیدواروں میں اسناد تقسم کی گئیں۔ اس موقع پر مقابلہ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے وزیر اعلی پنجاب کے اقدام اور بہاول پور آرٹس کونسل کے تعاون اور بہترین ماحول فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ یہ مقابلہ جات رشدیہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئے جہاں عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پنجاب حکومت کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران میتلانے سرانجام دیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com