چولستان کے صوفی بزرگ حضرت چنن پیرؒ کے سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب ہوگئی
بہاول پور: (یاسر ملک سے )چولستان کے صوفی بزرگ حضرت چنن پیرؒ کے سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب و رسم چادر پوشی میں ڈائریکٹر جنرل طاہر رضا بخاری نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بہاول پور غلام عباس عباسی، منیجر اوقاف فیاض احمد، خطیب مولانا محمد ارشد سمیت عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ صوفیائے کرام نے امن، رواداری اور انسان دوستی کی تعلیمات کو فروغ دیا ہے۔ صوفیاء کی خدمات فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔
Load/Hide Comments