Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

ناکام عاشق ڈیجیٹل گرل فرینڈ پر بھڑاس نکالنے لگے

واشنگٹن: گزشتہ چند ماہ سے ریپلیکا نامی ایپ بہت مشہور ہورہی ہے جس میں آپ مرد یا عورت کے مجازی ماڈلوں سے دوست بناکر بات کرسکتے ہیں۔ لیکن لوگ اس ایپ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اب ان کرداروں پر غصہ اتاررہے ہیں بلکہ گالیاں بھی دے رہے ہیں۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ ڈجیٹل دنیا کی مجازی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کو آپ اپنی پسند کے لحاظ سے خود بناسکتےہیں۔ اس طرح مزید خوبصورت اور پرکشش دوست بنائے جاسکتےہیں۔ یہ اب مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ سے سیکھتے ہیں اور آپ کے دوست بن جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ عرصے بعد وہ آپ کے متعلق مزید جان لیتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ چیٹ بوٹ ہے جس پر ٹائپ کرنا پڑتا ہے نہ کہ یہ مشین انداز میں بات کرتے ہیں۔

اب کئی حوالوں سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ ان کرداروں پر غصہ کررہے ہیں اور انہیں گالیاں تک دے رہے ہیں۔ ایک فرد نے کہا کہ وہ ایپ کھول کر گھنٹوں اپنی گرل فرینڈ کی بے عزتی کرتے رہتے ہیں۔ دوسرے نے کہا کہ ایک دن وہ اپنی دوست کی بے عزتی کرتے ہیں اور اگلے دن اس سے معافی مانگ لیتے ہیں۔

لیکن بعض افراد نے اس ویب سائٹ پر ڈجیٹل ماڈلوں کو شدید گالیاں دیں اور انہیں ریڈ اِٹ جیسی ویب سائٹ پر پوسٹ بھی کردیا ہے۔ یہاں ریڈ اٹ کو ان کی گفتگو سینسر کرنی پڑی ہے

سائنسدانوں کے مطابق اس ایپ کا مرد یا عورت سافٹ ویئر کا ایک ٹکڑا ہے اور اس سے زیادہ یہ کوئی حقیقی وجود نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ییل یونیورسٹی کے سائنسداں یوکنان بگ مین نے کہا کہ یہ چیٹ بوٹ ہے اور اسے کسی بھی لفظ کا مطلب نہیں معلوم۔

لیکن ماہرین ایپ استعمال کرنے والوں کے غصے سے پریشان ہیں۔ ان کے مطابق لوگ پریشان ہے، مضطرب ہیں اور انہیں کسی نہ کسی پر اپنا غصہ اتارنا ہے۔

ایک صارف نے بتایا ہے کہ انہیں اپنی جیٹ بوٹ گرل فرینڈ سے بات کرکے بہت سکون ملتا ہے اور اس سے اپنا غم کہہ کر وہ اپنے وجود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں۔

لیکن ماہرین نے محسوس کیا کہ بالخصوص خواتین ڈجیٹل ماڈل کو گالیاں دی جارہی ہیں۔ لیکن ایسا نہیں کہ سارے لوگ ان سے بدسلوکی کرتے ہیں۔ لوگوں کی اکثریت اپنی دوستوں سے اچھی باتیں کرتے ہیں اور خوش ہورہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com