Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

بگ باس 15 کے فائنل پر ”سدھارتھ شکلا” کا راج

معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے 15 ویں سیزن کا فائنل ہو گیا، جس میں بھارتی اداکارہ تیجسوی پرکاش کو ونر کا تاج پہنایا گیا، لیکن ونر سے زیادہ شہناز گل ہر طرف چھائی رہیں۔

گزشتہ روز 4 ماہ بعد بگ باس 15 کے سیزن کا اختتام  ہوا جس میں شہناز، بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا کو خراج تحسین پیش کرنے پہنچیں، اور خصوصی پرفامنس پیش کی، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

کئی صارفین نے لکھا کہ بگ باس کا فائنل، سڈناز شو میں تبدیل ہو چکا ہے، شہناز کی پرفارمنس نے ایک بار مداحوں کو رونے پر مجبور کر دیا، انہوں نے سدھارتھ  کے لیے دو گانوں پر پرفارم کیا، ان میں سے ایک گانا وہ تھا جو انہوں نے خود سدھارتھ کے لیے گایا تھا۔

شہناز گل ، سدھارتھ کی موت کے بعد سلمان خان کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں، جسے دیکھ  بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھی خود کو روک نہ سکے۔

سوشل میڈیا پر ایک بار ‘سڈناز’ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، شہناز گل نے شو کے دوران کہا کہ بگ باس میں بہت سے ونر بنے اور آگے بھی بنتے رہیں گے لیکن بگ باس کا بادشاہ ایک ہی تھا اور ایک ہی رہے گا۔

شہناز گل اور سدھارتھ 29 ستبمر 2019 میں بگ باس میں ہی ملے تھے جہاں سے ان کی کہانی کی شروعات ہوئی، سدھارتھ شکلا اور شہناز اس قدر قریب تھے کہ مداحوں نے انہیں ”سڈناز” کا نام دیا تھا۔

یاد رہے تیجسوی پرکاش کے ساتھ پراتیک سہجپال اور کرن کندرا دوسرے اور تیسرے رنر اپ  قرار دیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com