سردی کی شدت اور کوروناکے حملے میں روزبروزاضافہ، والدین نے سکولوں کوکھولنے کافیصلہ مستردکردیا،
بہاول پور(قاری عاشق حسیبن سے )سردی کی شدت اور کوروناکے حملے میں روزبروزاضافہ، والدین نے سکولوں کوکھولنے کافیصلہ مستردکردیا، سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی سردی کی شدت میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہے، گزشتہ روز ہونیوالے بارش کے بعد جہاں ایک طرف سردی کی شدت بڑھ گئی ہے وہی پر سخت سردی اوردھند میں بچے سکول جانے پرمجبورہونگے جس پربچوں کے والدین سخت پریشان ہیں۔ بچوں کے والدین نے سخت سردی میں سکولوں کے کھولنے کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ اتنی سخت سردی میں ہم اپنے بچوں کوسکول نہیں بھیج سکتے،صبح صبح سخت سردی اوردھند کی وجہ سے بچوں کے بیمارہونے کااوردیگر حادثات ہونے کاخدشہ ہے۔ حکومت کی جانب سے سکولوں کی چھٹیاں تب کی جاتی ہیں جب سردی کم ہوتی ہے لیکن جیسے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتاہے سکول کھول دئیے جاتے ہیں جواحمقانہ فیصلے کے سواکچھ نہیں۔ بچوں کے والدین اور شہریوں اسدحسین، عمران، محمدآصف، اربازحیدر، کاشف، ارباز، سلمان، یونس ندیم ودیگر نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرئے اور سردی کی بڑھتی ہوئی شدت اور امیکرون جیسے کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔