Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کے لئے چار ارب روپے کے 4 نئے منصوبے شروع کئے،عثمان ڈار

اسلام آباد۔(عمران قذافی سے ):معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کامیاب جوان پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے نوجوانوں کو غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کے لئے چار ارب روپے کے 4 نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں،نوجوانوں کی کھیل کے میدان میں صلاحیتوں اور لگن کو سمجھتے ہوئے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،

کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ کے پہلے فیز میں 12 کھیل بشمول ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، ہینڈ بال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، اسکواش، والی بال، اسکی ، جوڈو، باکسنگ اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کوپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری/اولمپین آصف باجوہ سے ملاقات کے دوران کہی ۔عثمان ڈار نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں دس مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں

جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ستاروں کی نشاندہی اور چناؤ کے لئے ضلعی اور ملکی سطح پہ ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 25 علاقہ جات میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تحت 12 یونیورسٹیوں میں عالمی میعار کی اسپورٹس اکیڈمیاں اور ہائی پرفارمنس سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں

جہاں نہ صرف کامیاب کھلاڑیوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی اورکامیاب کھلاڑیوں کو قومی اور عالمی سطح پہ کھیلنے اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری/اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے شروع کیےگئے منصوبے انتہائی خوش آئند ہے اوران منصوبوں سے مختلف کھیلوں میں قومی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے باصلاحیت جوان سامنے آئینگے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ ملکر ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com