چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم جنوری سے شروع ہوگا
اسلام آباد۔(علی رضا غوری سے ):پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم جنوری سے کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہوگا،
آرگنائزنگ سیکرٹری شفقت رضانے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ کلبوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق 30 دسمبر تک کروا سکتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو احسن طریقے سے منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جن کا اعلان ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments