Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

بابر اعظم ایک بار پھر ٹی 20 کے نمبر ون بیٹر بن گئے

دبئی۔ (علی رضا غوری سے ):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے، بابر اعظم ٹی 20 اور مارنس لابوشین ٹیسٹ میں نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ محمد رضوان بہترین کارکردگی کی بدولت تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بائولنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان ٹاپ ٹین پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹی 20 اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم مشترکہ طور پر ٹی 20 کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ بابر اعظم اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے یکساں 805 پوائنٹس ہیں۔2021 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

بائولرز رینکنگ میں پاکستان کے شاداب خان نویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 12 ویں اور حارث روف کی 22 ویں پوزیشن ہے۔ سری لنکا کے ونندو ڈی سلوا پہلی پوزشین پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین نے عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلش کپتان جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ تیسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 9 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ ٹیسٹ بائولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com