خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید
یوتھ ویژن : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 2014 میں سلوگن دیا تھا ، ووٹ کو عزت دو، کیا اب دے رہے ہیں، آپ کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلمشنٹ کے لوگ ہیں، ن لیگ والے پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو کیوں برا کہتے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم کے امیدوار ہیں،آصف زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، پارٹی کا فیصلہ سی ای سی کرتی ہے، بعض تناظر میں آصف زرداری نے ایسا کہا ہے کہ وہ امیدوار نہیں۔
نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں، ہمارے لیڈرنے جو وعدے کیے وہ پورے کیے ، کوئی اور جماعت بتا دیں جس نے اپنےمنشور پر عمل کیا ہو، ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اب ووٹ کیلئے جا رہی ہے تو کچھ ڈرامہ تو کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور موٹر وے بننی چاہیے تھی ،سندھ میں ابھی تک موٹروے نہیں بنی۔
Load/Hide Comments