نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش
یوتھویژن : ثاقب ابراہیم غوری سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ پراپرٹی میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تفتیش کے لیے آج نیب کی ٹیم چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
چیر مین تحریکِ انصاف کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے جیل کے اندر تفتیش کی، نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کر رہے تھے۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے نیب ٹیم کو جیل میں 4 روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، اور ٹیم چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے 15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments