Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

او آئی سی میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ،وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پرہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی، ڈاکٹر شہباز گل

لاہور۔ (یاسر ملک سے ):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے پچھلے چند سالوں سے سموگ نے ماحول خراب کیا،وزیراعظم عمران خان کے آنے سے ماحولیاتی نظام بہتر ہو رہا ہے ،درخت لگنے سے آنے والے دنوں میں ماحول صاف ہو گا،دنیا پاکستان کو انوائرمنٹل چیمپئن کہہ رہی ہے،او آئی سی کا اجلاس تمام پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے ،چالیس سال بعد پاکستان کو شرف ملا دوبارہ،پوری امت مسلمہ یہاں تشریف لائی ،افغانستان ہمارے ساتھ جڑا ہوا بھائی ہے ،جس کو ہم کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،وہاں کے حالات کے لیے پاکستان نے سب سے پہلے آواز اٹھائی ،جب وہاں مسئلہ شروع ہوا سب پریشان تھے ، وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ،انسانی المیہ پر ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر سوچنا پڑے گا،او آئی سی کا بہت کامیاب اجلاس ہوا۔

پیر کے روز یہاں گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ او آئی سی میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ،اوآئی سی نے افغانیوں کو تنہا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ الجزیرہ کا انٹرویو بہت پہلے لیا گیا لیکن انہوں نے اپنی مرضی سے اسے چلایا ۔انہوں نے کہا کہ پوری مسلم امہ نے عمران خان کی آواز کا سا تھ دیا ،مریم اورنگزیب نے کل کچھ باتیں کی ایک وہ عمران خان کے خرچے کی باتیں کرتی رہیں ،جب ایک شخص انکار کر دے تو اپنی بات واپس لینی چاہیے،آپ الزام ثابت کریں یا معافی مانگیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے غلامی کے شوق میں کل کے دن پریس کانفرنس کی اور کہا کہ عمران خان کے بوٹ کا تسمہ بھی ان کا نہیں ہے ،آپ میں سے کسی کا قد عمران خان کے بوٹ سے بھی بلند نہیں ،اگر آپ کے گرد ان کا تسمہ لپیٹ دیں تو آپ ختم ہو جائیں، آپ کے ملازمین کے اکاونٹ میں اتنے پیسے کس نے جمع کروائے ،عدالتی احکامات کے برعکس اپنی شوگر مل جنوبی پنجاب لے گئے،چار سو کروڑ روپے کس کے بوٹوں کے تسموں میں باندھ کر ملازمین کے اکاونٹ میں رکھے گئے ،میڈیا چینلز اوپر سے پیسے لے لیتے ہیں لیکن ورکرز کو پیسے نہیں دیتے ،پتہ نہیں شریف خاندان کو اتنے کم پیسوں میں ملازمین کہاں سے مل جاتے ہیں،چند ہزار تنخواہیں لینے والوں کے اکاونٹ میں اربوں روپے آتے رہے ، پی ایم ایل این مردوں میں نمبر ون پارٹی ہے اگر آج دوزخ میں الیکشن کرائیں ن لیگ پہلے نمبر پر آئے گی ،یہ لسٹ تسموں میں بندھنے والی نہیں ہے ،عمران خان کے تسمے نظر آتے ہیں ،بھارت سے آنے والے کپڑے آپ کو نظر نہیں آتے۔

شہباز گل نے کہا کہ یہ اے ٹی ایم کی بات بہت کرتے ہیں آپ نے لکھ کر مانا کے قطری ہمارے اے ٹی ایم ہیں ،لندن کے اپارٹمنٹ انہوں نے بھیک میں دے دئیے تھے ،قطریوں کو کونسی سہولیات دی ہیں جس سے اپارٹمنٹ مل جاتے ہیں ،آپ کس منہ سے دوسری باتیں کرتے ہیں ،شہباز شریف کی کرپشن کے ٹی وی پر پروگرام چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اٹھنے والے ہر سوال کا جواب دے رہے ہیں ،ہم نے چالیس سال کا حساب دیاآپ کہتے ہیں ہمارے اے ٹی ایم قطری ہیں ،آپ لوگوں نے اربوں میں سرکاری دورے کئے ہیں جبکہ عمران خان نے سولہ کروڑ میں وہ دورے کئے ہیں ،قوم کو جواب دیں یہ پیسہ کہاں سے اور کیوں آیا ہے ،ثابت ہونے کے لیے عدالت میں مقدمہ چلتا ہے ۔

مریم اور نواز شریف پر الزام ثابت ہوئے ان کو سزا ہوئی جہاں مزید کرپشن ثابت ہونی ہے وہاں تاریخ پر تاریخ لیتے ہیں یہ لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں ویڈیوز کی ،کیس چلیں گے تو فیصلہ ہو گا،کلرکوں کے اکاونٹ میں پیسہ آنے کا جواب نہیں ہے ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شہزاد اکبر ہو سکتا ہے کسی کو پسند نہ ہوں اس لیے تنقید کرتے ہیں،شہزاد اکبر یہاں ہی ہیں جب جائیں گے اس کا جواب دیں گے ،یہ بھی ان ثبوتوں کا جواب دیں جو شہزاد اکبر نے دئیے ہیں آپ تسموں میں کھو گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ ابھی تک کے پی کے سے نتائج مکمل نہیں آئے اس لیے بات نہیں کر سکتا،لوکل حکومت کا الیکشن بہت مختلف ہوتا ہے وہاں نمائندے مقامی ہوتے ہیں کئی جگہ پر پی ٹی آئی آپس میں لڑ رہی ہے،ابھی تک کوئی بھیانک الیکشن نہیں آئے،تشدد کا عنصر افسوس ناک ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملہ ہوا وہ افسوسناک بات ہے ،اے این پی کے امیدوار قتل ہوئے وہ بھی غلط بات ہے ،روئیے شدت پسند نہیں ہونے چاہیے ،ڈی آئی خان میں تحریک انصاف نے 83 فیصد کامیابی حاصل کی ،کس کو نہیں پتہ کہ ہندوستان پاکستان کی دشمنی میں ہر اچھے کام سے دور ہوتا ہے ،اگر وہ افغانستان کے معاملات پر کچھ اچھا نہیں کر سکتا تھا تو خاموش رہے ۔

پاکستان کی کال پر امت مسلمہ کی دلچسپی سب کے سامنے ہے ،پاکستان کہیں بھی ظلم ہوتا ہے اس کے خلاف کھڑا ہوتا ہے ،ہم سے پہلے حکمران کشمیر میں جا کر بھارتیوں سے ملتے تھے حریت رہنماوں سے نہیں ،عمران خان نے ہر جگہ کشمیر فلسطین کی بات کی ہے کل کے او آئی سی اجلاس میں بھی انہوں نے بات کی ،ہم مسلم امت سے انسانیت کے ناطے توقع رکھتے ہیں وہ ہمارا ساتھ دے۔

بلاول بھٹو سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کو مشورہ ہے سیاست ویڈیو گیم نہیں ہے ،سب سے پہلے گرانڈ ریالٹی کو دیکھیں ،انہوں نے جو سندھ کی حالت کی ہے پہلے ان کو دیکھیں ،چوہدری برادران نے ملاقات کا بیان نہیں دیا،نواز شریف تو سب کو دعوت دیتے ہیں جہاں بات بن جائے ٹھیک وگرنہ نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com