پاک بحریہ نے 35ویں نیشنل روئنگ چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد۔ (علی رضا غوری سے ):پاک بحریہ نے 9 سال بعد 35ویں قومی روئنگ چیمپئن شپ جیت لی۔اتوار پاک بحریہ کے زیر اہتمام نیشنل روئنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب راول جھیل پر منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی، پاکستان آرمی، واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کلب اور پاکستان پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔میچز اوپن سنگل، اوپن ڈبل، اوپن فور، لائٹ سنگل، لائٹ ڈبل، لائٹ فور اور پیئر کی کیٹگری میں کھیلے گئے۔ پاکستان نیوی کی روئنگ ٹیم نے مَردوں کی کیٹگری میں 7 گولڈ میڈلز جیت کر تمام ایونٹس میں کامیابی اپنے نام کر لی۔ پاک آرمی 7 سلور میڈلز کے ساتھ رنر اپ رہی۔خواتین کی کیٹگری میں پاک آرمی 6 گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ واپڈا ایک گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ رنر اپ رہی
Load/Hide Comments