انگلش سسکس کائونٹی کا محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ
لندن۔17(علی رضا غوری سے ):پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اورانگلش سسکس کائونٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر آئندہ سال اپریل میں دورہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں کاؤنٹی جوائن کریں گے۔
محمد رضوان سسکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ۔20 بلاسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سسکس جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں، ٹیم کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار سسکس کا نوجوان اسکواڈ کافی اچھی پرفارمنس پیش کرے گا۔سسکس فرسٹ کلاس کوچ ایان سیلسبری نے کہا ہے کہ دنیا کے بہترین وکٹ کیپر کی خدمات حاصل ہونے پر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کے آنے سے ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔
Load/Hide Comments