Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

(ن) لیگ کے رہنمائوں کی منی لانڈرنگ کے ثبوت چالان میں پیش کر دیئے گئے ہیں، کیسز کی لائیو کوریج سے قوم کو پتہ چلے گا کہ یہ اندر کیاکہتے ہیں اور باہر کیا کہتے ہیں، ڈاکٹرشہباز گل

اسلام آباد۔(عمران قذافی سے ):وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نےکہا ہے کہ (ن) لیگ کے رہنمائوں کی منی لانڈرنگ کے ثبوت چالان میں پیش کر دیئے گئے ہیں، کیسز کی لائیو کوریج سے قوم کو پتہ چلے گا کہ یہ اندر کیاکہتے ہیں اور باہر کیا کہتے ہیں، جب تک ای وی ایم نہیں آئے گی فوت شدگان کے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے طلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان پر ایک سال قبل منی لانڈرنگ کے الزامات لگے پھر ان اس کی انکوائری ہوئی اور اب ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ، ان کے ملازموں، چپڑاسیوں، کلرکوں کے اکائونٹ سامنے آئے ہیں جن میں اربوں روپے منتقل ہوئے اور نکالے گئے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے ، اب عدالتوں نے ان مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے۔ عدلیہ سے گزارش ہے کہ ان مقدمات کی دوران سماعت لائیو کوریج ہونی چاہیے تاکہ عوام کو حقائق سےآگاہی ملے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیابھی حقائق دکھائے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ خانیوال کے انتخابات میں ایک فوت شدہ شخص نے دو پولنگ سٹیشن پرووٹ ڈالا۔ ایک شخص نے کہاکہ اس کی بیوی پانچ سال قبل فوت ہو گئی تھی، وہ بھی ووٹ ڈالنے آئی۔ مسلم لیگ (ن ) کو فوت شدگان کے ووٹ ڈالنے میں مہارت ہے۔ جب تک ای وی ایم نہیں آئے گی فوت شدگان کے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com