میں نے کبھی عمران خان کے گھر کا خرچ نہیں اٹھایا، جہانگیر خان ترین
اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء اور سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن سچ سامنے آنا چاہئے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔ ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔ واضح رہے جہانگیر ترین نے یہ ٹوئیٹ اس وقت کیا جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق جسٹس وجیہ الدین نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان بارے الزام لگاتے کہا کہ انکے گھر کا خرچ پہلے کوئی اور اٹھاتا تھا اس بات سے انکا اشارہ جہانگیر ترین کی طرف تھا جس کو جہانگیر ترین نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کلئیر کر دیا۔
Load/Hide Comments