Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے

تحریر : مسرور احمد

پاکستان اس لحاظ سے بھی دنیا کے خوش قسمت ممالک میں سے ہے کہ پولر ریجن کے بعد دنیا میں سب سے ذیادہ گلیشئرز پاک سرزمین پر پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں پائے جانے والے مجموعی گلیشئرز کی تعداد سات ہزار دو سو ترپن ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سمیت کئی بڑے بڑے پہاڑ پاکستان کے پہاڑی سلسلوں میں موجود ہیں۔ یہ گلیشئرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ نہ صرف ہماری بلکہ عالمی برادری کی بھی اہم ذمہ داری ہے کیونکہ گلیشئرز پگھلنے سے سمندروں میں سطح آب اوپر آنے سے بہت سے شہروں کو مستقبل میں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلیشئرز صاف اور تازہ پانی کا سر چشمہ ہوتے ہیں لیکن ہماری بدنصیبی دیکھئے کہ یہاں آبادی کی اکثریت کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ جس قدر گلیشئرز اور صاف پانی کے چشمے پاکستان میں پائے جاتے ہیں اس لحاظ سے پاکستان کو دنیا میں صاف پانی کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہونا چاہئیے تھا ۔باقی وسائل اپنی جگہ، صرف صاف پانی بیچ کر ہی ہم اپنی معیشت کو بھر پور توانائی مہیا کر سکتے ہیں۔پہاڑ ہماری دھرتی کا حسن ہیں اور فطرت کی خوبصورت نشانیاں ہیں جبکہ سر سبز اور برفیلے پہاڑ ہر سال کروڑوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ یہاں تک کہ نئے شادی شدہ جوڑے ہنی مون منانے کیلئے بھی حسین پہاڑی وادیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ہر سال گیارہ دسمبر کو انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا سلسلہ گزشتہ چودہ سال سے جاری و ساری ہے۔ اس کا بنیادی مقصد پہاڑوں کے تحفظ کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی و شعور پیدا کرنا ہے۔اس سے بھی بڑھ کر مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ ملکہ کوہسار مری میں واقع کوہسار یونیورسٹی نے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاجس میں شرکت کا مجھے بھی موقع ملا۔ پہاڑوں کے عالمی دن کے حوالے سے ماحولیاتی تبدیلیاں ، حیاتیاتی تنوع اور فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل اس پروقار تقریب کا خصوصی موضوع تھے۔ کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے بہت سی دیگر یونیورسٹیوں کے ماہرین ، مقامی سیاست دانوں ، پہاڑوں کے حوالے سے کام کرنے والوں اور طلبا کو اس موضوع پر گفتگو اور آگاہی کیلئے اکٹھا کیا۔ تمام شرکا اور مقررین نے اس حوالے سے پر مغز باتیں کیں جبکہ مقامی سکولوں اور کوہسار یونیورسٹی کے طلبا نے مختلف پروگرام بھی پیش کیئے۔ تقریب میں وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسمہ الرحمن سمتی متعدد یونومرسٹوکں کے وائس چانسلرز، سٹشن کمانڈر مری اور دیگر معززین نے بھی سنال ر مںم شرکت کی۔ اس موقع پر نسمخ الرحمن نے ماحولااتی تبدیوالں کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے بلن ٹری اور دیگر ماحول دوست اقدامات کے بارے مںم حاضرین کو آگاہی دی۔ ا نھوں نے اس موقع پر بتایا کہ پناہ گاہںی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کا اہم حصہ ہںر۔ گاوں دیہاتوں سے شہروں کی طرف ہجرت کا رجحان ان شہروں کے ماحول پر برے طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے۔ ان نئے آنے والے دیہاتی اور مزدور پشہر مہاجرین کے پاس عام طور پر باعزت طریقے سے سر چھپانے کی جگہ نہںت ہوتی تھی۔ لکنو موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے روٹی، کپڑا اور مکان سے آگے کی سوچ کے تحت پناہ گاہںک قائم کی ہںل تاکہ عام آدمی کو سر چھپانے کلئےن باعزت ٹھکانہ مسر۔ آ سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقررین نے طلبا پر ذور دیا کہ وہ مری اور اسکے گردو نواح کو صاف اور اس کی خوبصورتی قائم رکھنے کلئے قائدانہ کردار ادا کریں ۔ تقریب میں ملکہ کوہسار مری کے مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اور حلقے کے ایم این اے صداقت عباسی نے بتایا کہ مری شہر میں سیاحوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے متصل سیاحتی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ لاہور سے مری تک براستہ کوٹلی ستیاں ایک اور سیاحتی روڈ بنایا جا رہا ہے ۔ مری کے بیچوں بیچ کشمیر پوائنٹ پر واقع کوہسار یونیورسٹی مقامی طلبا کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ یونیورسٹی بہت پہلے قائم ہونی چاہئیے تھی بہرحال دیر آئے درست آئے کے مصداق امید ہے کہ کوہسار یونیورسٹی میں متعارف کرائے گئے اور مارکیٹ کے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے متنوع پروفیشنل پروگرامز نہ صرف اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کو فروغ دیں گے بلکہ اس یونیورسٹی کی بدولت مقامی لوگوں کی سوچ کو بدلنے اوراس کونیا انداز دینے میں بھی مدد ملے گی۔ مری اور پاکستان کے دیگر پہاڑی علاقوں کا حسن جنگلات کے کٹاؤ کے باعث ماند پڑتا جا رہا ہے۔ حکومت کو اس بارے نئی ترجیحات طے کرنا ہوں گی اور عمل درآمد کیلئے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔ پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کیا ہی بہتر ہو اگر ایک مدت سے رکے ہوئے اسلام آباد مظفر آبادریلوے برانچ لائن کو بھی سی پیک کا حصہ بناتے ہوئے اس پر پیش رفت کی جائے تو نہ صرف مری اور اس کے گردو نواح میں گاڑیوں کا رش کم ہو گا بلکہ سیاحت کو ایک نئی زندگی بھی ملے گی اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں بائیو گیس چولہوں ،سولر انرجی کے استعمال اور گیس سلنڈر پر سبسڈی کے ذریعے ہم ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل پر کافی حد تک قابو پا سکتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com