Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی۔20 پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی تنزلی، شاداب کی ترقی

دبئی۔ (علی رضا سے ):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹیسٹ اور ٹی ۔20 پلئیرز کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ٹی ۔20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے ۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین دو درجے ترقی پاکر کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سٹیو سمتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بیٹنگ میں محمد رضوان کا 18 واں ، فواد عالم کا 20 واں اور عابد علی کا 22 واں نمبر ہے ، بائولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر بدستور قائم ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، حسن علی دسویں نمبر پر ہیں جبکہ ساجد خان 52 درجے بہتری کے ساتھ 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہے،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ راویندرا جدیجہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ۔20کرکٹ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں ، جنوبی افریقاکے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، محمد رضوان چوتھے نمبر پر قائم ہیں۔ حیدر علی 88 درجے ترقی پانے کے بعد 98 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

بائولنگ کے شعبے میں پہلا نمبر سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا ہے ، شاداب خان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ دسویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

حارث روف تین درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور محمد نواز 29 درجے ترقی کے بعد 54 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ۔20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر قائم ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ انگلینڈ کے لیم لیونگ سٹون تیسرے نمبر پر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com