چینی ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے مارکیٹ میں چینی کی قلت

یوتھ ویژن نیوز مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، چینی ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے چینی کی قلت بڑھتی جارہی ہے جس سے چینی کی قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ہول سیل مارکیٹ میں ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں فی کلو50 روپے کا بڑا اضافہ ہواجس کے بعد چینی 1 سو 55 روپے سے 1 سو 60 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی،سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ،مظفرگڑھ ،راجن پور میں سیلاب کا خدشہ
چینی کی 100 کلو والی بوری کی قیمت 11 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار 6 سو روپے تک پہنچ گئی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کے اضافے سے قیمت 1 سو 55 سے 160 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
ہول سیل ڈیلرز نے چینی کی قمیت میں اضافے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے، ڈیلرز کے مطابق ملزم مالکان کو ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی، چینی ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے چینی کی قلت بڑھتی جارہی ہے۔چینی کی بڑھتی قیمت کے باعث شہریوں نے بھی چینی کے استعمال میں کمی کر دی ہے۔