پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی،سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ،مظفرگڑھ ،راجن پور میں سیلاب کا خدشہ
یوتھ ویژن نیوز : پنجاب کےدریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر ، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور رحیم یارخان میں بھی سیلاب کاخدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا ایک یونٹ 50روپے کا ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ دریائے راوی کی طغیانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ,سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے اس وقت جلالہ، دریائے اوج نالہ بئیں جسڑ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے
تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ دریائے راوی کی طغیانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ,سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے اس وقت جلالہ، دریائے اوج نالہ بئیں جسڑ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے
پاکپتن کے مقام پردریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 84 ہزارکیوسک سے تجاوزکرگیا۔ نکل مکانی کیلئے سیلاب متاثرین نے انوکھی کشتیاں ایجاد کرلیں۔متاثرین پلاسٹک کے ڈرموں کو بطورکشتیاں استعمال کرنے لگے۔ بھاری قیمتی سامان کی بھی ڈرم کشتیوں کے ذریعے منتقلی جاری ہے۔
بہاولنگر:دریائےستلج کےپانی میں اضافہ،فصلیں تباہ،پانی گھروں میں داخل
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکیم سےحج کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پیسے واپس دیے جائیں گے
بہاولنگر میں چک بھٹیاں کے مقام پر چھوٹے بند اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ٹوٹ گے۔بند ٹوٹنے سے سیکڑوں مکان ڈوب گئے۔دریائے ستلج میں پانی کی تیزی سے فصلیں تباہ ہوگئیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ منظرعام سے غائب ہے۔لوگ اپنی مدد اؔٓپ کے تحت نقل مکانی کرنے پرمجبور ہیں۔