سرکاری اسکیم سےحج کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پیسے واپس دیے جائیں گے
وفاقی وزیر مذہبی امور نے حجاج کرام کو بڑی خوشخبری سنادی وفاقی وزیر مذہبی امورسینٹر طلحہ محمودنے سرکاری اسکیم کے حاجیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
یہ بھی پڑھیں: سائفر کی تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم دوبارہ ایف آئی اے میں طلب
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرمذہبی امور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پہلے سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کو 55ہزار روپے واپس کئے۔اب مزید 97ہزار روپے حاجیوں کو واپس کریں گے ۔ ادائیگیاں پیر کے روز سے شروع کر دی جائے گی۔کوشش ہے کہ حاجیوں کا جو پیسہ بچ گیا اس کا ایک ایک روپیہ واپس کروں۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہماری وزارت کو وقت بہت کم ملاپھر بھی ہم نے بھر پور محنت کی۔ پاکستان میں زرمبادلہ کی وجہ مسائل کا شکار رہے۔ اگلا حج ڈالر میں نہیں پاکستانی روپے میں حجاج کرام رقم وصول کریں گے۔ میری کوشش ہے اگلا حج سستا فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا ایک یونٹ 50روپے کا ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے مزید کہا کہ فارن ایکسچینج کے حوالے سے وزارت خزانہ نے بروقت اقدامات اٹھائے۔ٹیکسز بڑھنےکےباوجود ہم نے ریال کےمقابلے میں کم پیسوں میں حج کروایا۔ اس وقت ایک لاکھ ساٹھ ہزارپاکستانی حاجیوں نے حج کیا۔