Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

فرنچائزز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی

کراچی۔ (علی رضا غوری سے ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے 27 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی شاندار ٹرافی اٹھانے کی جستجو میں اتوار کو اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔

پی سی بی سے اتوار کو یہاں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ کو، جو پہلے لاہور قلندرز کے ساتھ تھے، کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا، جبکہ ان کے دیگر قابل ذکر کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈین جوڑی اوڈین اسمتھ اور روومین پاول اور پاکستان کے انور علی، عمران خان اور رومان رئیس شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی عمران طاہر، محمد رضوان، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شان مسعود، شاہنواز دہانی اور صہیب مقصود کو جوائن کریں گے جنہیں 27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے برقرار رکھا گیا تھا۔

انگلینڈ کے آل رائونڈر کرس جارڈن 2021 کی مہم سے محروم ہونے کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز میں واپس آگئے ہیں۔ ٹیم نے انگلینڈ کے لیوس گریگوری اور ٹام ایبل کے ساتھ پاکستان انڈر 19 کپتان قاسم اکرم کا بھی انتخاب کیا۔یہ کھلاڑی عامر یامین کے ساتھ شامل ہوں گے، بابر اعظم، عماد وسیم، جو کلارک، محمد عامر، محمد الیاس، محمد نبی اور شرجیل خان کو کنگز نے برقرار رکھا تھا۔

لاہور قلندرز نے پاکستان کے شاندار بلے باز فخر زمان کو لگاتار چھٹے سال پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا جبکہ عبداللہ شفیق، کامران غلام (دونوں پاکستان)اور انگلینڈ کے ہیری بروک، فل سالٹ کی جوڑی کو بھی شامل کیا۔ وہ احمد دانیال، ڈیوڈ ویز، حارث رئوف، محمد حفیظ، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر اور ذیشان اشرف کے ساتھ سبز رنگ میں ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کو فرنچائزی نے برقرار رکھا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو پر اعتماد برقرار رکھا ہے اور دانش عزیز، مارچینٹ ڈی لینج، ریس ٹوپلے اور ظفر گوہر کو بھی منتخب کیا ہے۔ ان میں آصف علی، ایلکس ہیلز، اعظم خان، حسن علی، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، پال سٹرلنگ اور شاداب خان شامل ہوں گے۔

دھماکہ خیز افغانستان کے اوپنر حضرت اللہ زرزئی اور انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے کو بالترتیب پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اٹھایا۔2017 کی چیمپئنز زلمی نے فاسٹ بالر ارشد اقبال، وکٹ کیپر/بلے باز کامران اکمل اور کلائی اسپنر عثمان قادر کو بھی چن لیاجبکہ 2019 کی فاتح گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے فاسٹ بالر نوین الحق، کوئٹہ میں پیدا ہونے والے پاکستان انڈر 19 بلے باز عبدالواحد بنگلزا اور سیزن وائٹ بلے باز سہیل تنویر اور عمر اکمل کو بھی منتخب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو (نیوزی لینڈ، پلاٹینم)، مارچنٹ ڈی لینج(جنوبی افریقہ، ڈائمنڈ)، دانش عزیز، محمد اخلاق (دونوں پاکستان)، ریس ٹوپلی (انگلینڈ)، ظفر گوہر (پاکستان تمام سلور)، مبصر خان، ذیشان ضمیر (ایمرجنگ)، اطہر محمود٠پاکستان)اور رحمان اللہ گرباز (افغانستان دونوں ضمنی) کو پک کیا ہے۔فائنل اسکواڈ میں آصف علی، کولن منرو، حسن علی ( پلاٹینم)، فہیم اشرف، مارچنٹ ڈی لانگ، شاداب خان (برانڈ ایمبیسیڈر)، ایلکس ہیلز(مینٹر)، اعظم خان، محمد وسیم جونیئر(تمام گولڈ)، دانش عزیز، محمد اخلاق، پال سٹرلنگ، ریس ٹوپلی، ظفر گوہر (تمام سلور)، مبصر خان، ذیشان ضمیر (دونوں ایمرجنگ)، رحمان اللہ گرباز اور اطہر محمود(دونوں سپلیمنٹری) شامل ہیں۔ کراچی کنگزنے کرس جارڈن(انگلینڈ، پلاٹینم)، لیوس گریگوری (انگلینڈ، ڈائمنڈ)، محمد عمران، روحیل نذیر (دونوں پاکستان)، ٹام ایبل (انگلینڈ)، عمید آصف (پاکستان،تمام سلور)، فیصل اکرم، قاسم اکرم (دونوں ایمرجنگ)، روماریو شیفرڈ (ویسٹ انڈیز)اور طلحہ احسن(دونوں سپلیمنٹری) کو منتخب کیا ہے۔ فائنل اسکواڈ میں بابر اعظم، کرس جارڈن، عماد وسیم(تمام پلاٹینم)، محمد عامر، لیوس گریگوری، محمد نبی (تمام ڈائمنڈ)، جو کلارک (برانڈ ایمبیسیڈر)، عامر یامین، شرجیل خان (تمام گولڈ)، محمد الیاس، محمد عمران، روحیل نذیر، ٹام ایبل، عمید آصف (تمام سلور)، فیصل اکرم، قاسم اکرم (ایمرجنگ)، روماریو شیفرڈ اور طلحہ احسن (دونوں سپلیمنٹری) شامل ہیں۔ لاہور قلندرزنے فخر زمان (پاکستان، پلاٹینم)، عبداللہ شفیق(پاکستان)، ہیری بروک، فل سالٹ (دونوں انگلینڈ) (تمام گولڈ)، ڈین فاکس کرافٹ (جنوبی افریقہ)، کامران غلام (پاکستان) (دونوں چاندی)، معاذ خان، زمان خان(دونوں ایمرجنگ)، سمیت پٹیل اور سید فریدوم محمود(انگلینڈ) (ضمنی) کا انتخاب کیا ہے۔ فائنل اسکواڈ میں فخر زمان، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، (تمام پلاٹینم)، حارث رئوف (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، ڈیوڈ ویز، محمد حفیظ (دونوں ڈائمنڈ)، عبداللہ شفیق، ہیری بروک، فل سالٹ(تمام گولڈ)، احمد دانیال، ڈین فاکس کرافٹ، سہیل اختر، کامران غلام، ذیشان اشرف (تمام سلور)، معاذ خان، زمان خان (دونوں ایمرجنگ)، سمت پٹیل اور سید فریدوم محمود(ضمنی)شامل ہیں۔ ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ(آسٹریلیا، پلاٹینم، اوڈین اسمتھ (ویسٹ انڈیز، ڈائمنڈ)، آصف آفریدی، انور علی، عمران خان سنیئر، رومان رئیس (تمام پاکستان)، روومین پاول (ویسٹ انڈیز، تمام سلور)، عامر عظمت، عباس آفریدی (دونوں ایمرجنگ)، بلیسنگ مزاربانی (زمبابوے) اور احسان اللہ(پاکستان) (ضمنی) انتخاب کیا ہے۔ فائنل اسکواڈ میں ٹم ڈیوڈ، محمد رضوان، ریلی روسو(تمام پلاٹینم)، عمران طاہر (مینٹر)، اوڈین اسمتھ (دونوں ڈائمنڈ)، صہیب مقصود (ڈائمنڈ)، خوشدل شاہ(برانڈ ایمبیسیڈر)، شاہنواز دہانی، شان مسعود (تمام گولڈ میڈل)، انور علی، آصف آفریدی، عمران خان سنیئر، رومان رئیس روومین پاول (تمام سلور)، عامر عظمت، عباس آفریدی (دونوں ایمرجنگ)، بلیسنگ مزاربانی اور احسان اللہ (ضمنی) شامل ہیں۔ پشاور زلمی حضرت اللہ زازئی (افغانستان، پلاٹینم)، عثمان قادر(پاکستان، گولڈ)، ارشد اقبال، کامران اکمل، سلمان ارشاد، سمین گل (تمام پاکستان،تمام سلور)، سراج الدین، محمد عامر (ایمرجنگ) ، بین کٹنگ (آسٹریلیا)اور محمد حارث (پاکستان) (دونوں سپلیمنٹری) کا انتخاب کیا ہے۔ فائنل اسکواڈمیں حضرت اللہ زازئی، لیام لیونگ اسٹون، وہاب ریاض (تمام پلاٹینم)، حیدر علی، شیرفین ردرفورڈ، شعیب ملک (تمام ڈائمنڈ)، حسین طلعت (گولڈ)، ثاقب محمود(گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، عثمان قادر(گولڈ)، ارشد اقبال، کامران اکمل (مینٹور)، سلمان ارشاد، سمین گل، ٹام کوہلر-کیڈمور (تمام سلور)، محمد عامر، سراج الدین (ایمرجنگ)، بین کٹنگ اور محمد حارث (دونوں سپلیمنٹری) شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے جیسن رائے (انگلینڈ، پلاٹینم)، جیمز فالکنر (آسٹریلیا، ڈائمنڈ)، بین ڈکٹ (انگلینڈ)، خرم شہزاد (پاکستان)، نوین الحق (افغانستان)، سہیل تنویر، عمر اکمل( دونوں پاکستان) (سلور)، عبدالواحد بنگلزئی، اشعر قریشی، (ایمرجنگ)، احسن علی (پاکستان)اور نور احمد (پاکستان) (ضمنی) کا انتخاب کیا ہے۔ فائنل اسکواڈ میں جیمز ونس، جیسن رائے، سرفراز احمد (تمام پلاٹینم)، افتخار احمد، جیمز فالکنر، محمد نواز (تمام ڈائمنڈ)، شاہد آفریدی (مینٹر)، محمد حسنین (برانڈ ایمبیسیڈر)، نسیم شاہ (تمام گولڈ)، بین ڈکٹ، خرم شہزاد، نوین الحق، سہیل تنویر، عمر اکمل (تمام سلور)، عبدالواحد بنگلزئی، اشعر قریشی (ایمرجنگ)، احسن علی اور نور احمد(ضمنی) شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com