سندھ بھرکےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کااعلان
محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے طے کیے گئے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔
موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے
Load/Hide Comments