اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،حکومت کے دن پورے ہورہے ہیں، فواس چودھری
یوتھ ویژن نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے ییڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ ملنا آئین کی فتح ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اب اقتدارکا فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتدار کا فیصلہ نامزدگیوں پر نہیں عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، ہر آنے والے دن کے ساتھ حکومت کے دن پورے ہورہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اس قابل نہیں رہی کہ حیلے بہانے کر سکے، الیکشن فریم ورک پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments