Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مریم نوازسےاہم ملاقات وجہ سامنے آگئی

یوتھ ویژن نیوز:  شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں مریم نواز سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ جس میں سابق وزیراعظم نے انہیں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ چیف آرگنائزر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان پارٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کردی

 مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں کہا کہ میں آپ کی بہن ہوں آپ کی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے۔ آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس پر شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ ن کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ نوازشریف میرے لیڈر ہیں شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی۔ نواز شریف سے محبت ہے اس لئے ن لیگ میں ہیں۔ ن لیگ میں رہا اور آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا۔ مسلم لیگ ن سے کوئی دوری نہیں بڑھی۔ نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے درخواست کی کہ آپ میرے بڑے ہیں۔ میری رہنمائی کریں۔ اس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا سپاہی ہوں، پارٹی کی بہتری کے لیے حاضر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم میں بڑی دراڑ، پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے شاہد خاقان نے کھل کر تمام امور پر اپنا نقط نظر بھی بتا دیااور کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب مخالفت نہ لیا جائے وہ بغیر عہدہ ن لیگ کےلیے کام کرتے رہیں گے جبکہ مریم نواز نے کہا کہ وہ اکیلی پارٹی نہیں چلا سکتی ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بہن ہوں آپ کی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے،آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ ن کے لیے وقف کر رکھا ہے،نوازشریف میرے لیڈر ہیں شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی،نواز شریف سے محبت ہے اس لئے ن لیگ میں ہیں،ن لیگ میں رہا اور آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا،

یہ بھی پڑھیں: 90 دن میں انتخابات سےمتعلق آئین میں کوئی ابہام نہیں،شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے:سپریم کورٹ

مسلم لیگ ن سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا، آپ کو پارٹی قائد اور صدر نے نئی ذمہ داری دی اس کا احترام کرتا ہوں۔بغیر کسی عہدے کے پارٹی اور حکومت کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ سینئررہنماؤں سے دوری نہیں قربت اپنائیں،پارٹی پالیسی سے اختلاف رائے یا حکومتی امور سے اختلاف کا مطب پارٹی کی مخالفت نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com