خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے ترکیہ کے صدر سے اظہارتعزیت
یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ہولناک زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت پھراضافہ
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ترکیہ میں ہونے والے زلزلے اور اس کے باعث ہلاکتوں پر ہمیں شدید غم ہے‘۔
’ہم آپ سے ، متوفین کے لواحقین سے اور ترکیہ کے عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’اس نازک اور المناک وقت میں سعودی عرب آپ کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں زلزلے کی المناک خبر ملی ہے‘۔
’ہمیں بہت دکھ اور شدید غم ہے کہ اس قدرتی آفت کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہم آپ سے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے متوفین کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ عمارتیں مبلے کا ڈھیر، پاکستان سے امداد ترکی روانہ
’ہم زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی، لا پتہ ہونے والوں کی سلامتی اور متاثر علاقے کی جلد بحالی کی امید رکھتے ہیں‘۔
رہی۔