Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ترکیہ اور شام میں زلزلہ عمارتیں مبلے کا ڈھیر، پاکستان سے امداد ترکی روانہ

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) ترکیہ اور شام میں پیر کی صبح 7.8 شدت کے زلزلے نے کئی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 2 ہزار 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،

جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں .خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکی میں ایک ہزار 498 اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 716 ہو چکی ہے، جبکہ ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا ویکیپیڈیا ویب سائٹ فوری بحال کرنے کا فیصلہ

ترکیہ کے سرکای ٹی وی کے مطابق زلزلے سے 10 صوبے متاثر ہوئے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ 912 افراد ہلاک ہوئے، پانچ ہزار 383 زخمی ہیں، اور 28 سو سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو گا، امدادی کارروائیاں جا ری ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹروں اور ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم ترکی بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی زلزلے کے بعد ایک سو سے زیادہ آفٹر شاکس آئے جبکہ دن کے وقت ہی 7.7 شدت کا ایک جھٹکا بھی آیا جس سے ریسکیو کی کوششوں میں خلل پیدا ہوا۔

یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) نے کہا ہے کہ دوسرے بڑے زلزلے کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش سے67 کلومیٹر پر تھا جس کی گہرائی 2 کلومیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں سے متعلق بُری خبر

شام کی وزارت صحت کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ترکیہ میں ایک زخمی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ایسا لگا کہ ہم جھولے میں بیٹھے ہیں۔ ہم نو افراد گھر میں تھے۔ میرے دو بیٹے ابھی تک ملبے کے نیچے ہیں، میں ان کا انتظار کر رہی ہوں۔‘

ترک حکام کے مطابق زلزلے کے زیادہ شدید جھٹکے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے جہاں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب میں واقع صوبے غازی انٹپ کا علاقہ نرداگی تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 18 کلومیٹر تھی۔

جرمن ریسرچ سینٹر کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 تھی اور امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا بھی کہنا ہے کہ شدت 7.8 تھی۔

امریکن جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ’زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 17 منٹ پر آیا جو کہ عالمی معیاری وقت جی ایم ٹی کے مطابق رات تقریباً سوا ایک بجے کا وقت کا بنتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی اوربہاولپورٹریڈ فیئرکا انعقاد

ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار تھی جبکہ یو ایس جی ایس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ جھٹکے 15 منٹ بعد بھی محسوس کیے جن کی شدت چھ اعشاریہ سات تھی۔

یروشلم اور بیروت کے انٹرنیٹ صارفین نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹوں میں بتایا کہ وہاں بھی شدید جھٹکے محسوس ہوئے اور انہی کی وجہ سے ان کی آنکھ کھلی۔

صارف ناسپ نے لکھا کہ ’میں غازی انٹپ میں رہتا ہوں۔ میں سو رہا تھا جب جھٹکے لگنا شروع ہوئے جو بہت خوفناک تھے۔‘

ایمی ڈی نارڈو نے لکھا کہ ’یروشلم میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ آج رات 10 بجے ترکیہ روانہ ہوگا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سی 130 طیارہ چکلالہ ایئر بیس سے آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لے کر براہ راست ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے گا۔

7 فروری کی صبح پی آئی اے کی پرواز سے پچاس افراد اور 15 ٹن سامان ترکیہ روانہ ہوگا، ٹیم میں ریسکیو 1122 کے اہلکار شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے تباہی، اموات 2300 سے متجاوز، سیکڑوں عمارتیں زمین بوس

سی 130 طیارہ 7 فروری کو ہی لاہور سے 7 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول کے لیے روانہ ہوگا۔

امدادی سامان میں سردی میں استعمال ہونے والے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں۔

بیان کے مطابق 8 فروری سے ہر روز پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے 15 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔

وزارت صحت اور آرمی میڈیکل ٹیمیں ترکیہ اور شام بھجوائی جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com