گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جننگ فیکٹریوں کو کپاس کی وصولی میں 54.22 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔ (عمران مینرقذآفی سے ):گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جننگ فیکٹریوں کو کپاس کی وصولی میں 54.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کا ٹن جنرز ایسوسی ایشن ( پی سی جی اے) کی رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر تک ملک بھر کی کاٹن جننگ صنعت کوکپاس کی 71 لاکھ 68 ہزار 118 گانٹھیں موصول ہو چکی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 54 فیصد سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2021 تک پنجاب میں کپاس کی وصولی 39.65 فیصد اضافہ سے 36 لاکھ 79 ہزار 16 گانٹھیں تک بڑھ گئی جبکہ سندھ میں کاٹن جننگ کی صنعت کو وصول ہونے والی کپاس گزشتہ سال کے مقابلہ میں 73.28 فیصد اضافہ سے 34 لاکھ 89 ہزار 102 بیلز تک بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت فیکٹریوں میں 70 لاکھ 25 ہزار 515 گانٹھوں کی پراسیسنگ مکمل کی جاچکی ہے جن میں سے 66 لاکھ 94 ہزار 591 روئی کی گانٹھیں فروخت کی جاچکی ہیں۔
Load/Hide Comments