Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ

بہاول پور( عمران قذافی سے ) وائس چانسلر کا بہاول پورچیمبرآف کامرس کادورہ’ گذشتہ روز وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا ۔ ان کے ہمراء پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نوید اختر، مختلف فیکلٹی کے ڈینز ، پروفیسرز ، ڈائریکٹر ز، لیکچرارز ، ڈائریکٹر پبلک رلیشن اور ڈائریکٹر فنڈ ریزنگ موجودتھے۔وزٹ کا بنیادی مقصد بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہو کر آنے والے اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارک باد دینا تھا۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حافظ محمد یونس، سینئر نائب صدر احمد علی جبار، نائب صدر منصور احمد ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ، سابق صدور جن میں چوہدری عبد الجبار ، سیٹھ محمد ارشد، تنویر محمود اور دیگر اراکین چیمبر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے چیمبر کے نو منتخب اعلیٰ عہدیداران اور دیگر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور تمام اراکین کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جامع وقت کے تقاضوں کے مطابق بہترین منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور عالمی رینکنگ میں بھی یونیورسٹی مسلسل ترقی کر رہی ہے اور کئی اہم بڑے منصوبے بھی شروع کیے ہیں۔غریب مستحق اور نادار طلباء کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ہم ایسے طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے سکالر شپ کے ساتھ ساتھ ان کی فیسوں میں بھی کمی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی اور بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین درینہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔قبل ازیں بہاولپو رچیمبر آف کامرس کے صدر حافظ محمد یونس نے وائس چانسلر کی چیمبر آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ صدر چیمبر نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اور ان کے وفد کا چیمبر کے عہدیداران کو مبارک باد دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر چیمبر کے سابق صدر چوہدری عبد الجبار نے بھی اسلامیہ یونیورسٹی کے وفد کے دورہ بہاولپور چیمبر پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبر اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین تعلقات پر ہمیں خوشی ہے اور امید ہے کہ یہ خوشگوار تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور وائس چانسلر کے اعزاز میں چیمبر کی یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com