Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز، ٹماٹر، چکن، ایل پی جی، چینی ، انڈوں اور آٹے سمیت 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔(عاقب ابراہیم غوری سے ):ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ہفتہ رفتہ میں 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے افراط زر کے بارے میں جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 2 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 7.74 فیصد، ٹماٹر کی قیمت 16.57 فیصد، چکن 7.68، ایل پی جی 2.43، چینی 1.51، انڈے 1.43، سرخ مرچ پائوڈر 0.88، آلو 0.67، آٹا 0.58، گڑ 0.45 اور لہسن کی قیمت میں 0.29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ رفتہ میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان میں کیلا کی قیمت میں 3.82 فیصد، دال مسور 2.60 فیصد، دال ماش 2.26 فیصد، دال مونگ 2.10 فیصد، کوکنگ آئل (پانچ لیٹر) 1.95 فیصد، واشنگ سوپ 1.80 فیصد اور بناسپتی گھی (ایک کلوگرام) کی قیمت میں 1.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں 37.63 فیصد، دال مونگ 26.88 فیصد، آلو 20.08 فیصد، ٹماٹر 17.45 فیصد اور چکن کی قیمت میں 2.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سب سے کم 17732 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، 17733 روپے سے لے کر 22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.50 فیصد، 0.47 فیصد، 0.48 فیصد اور 0.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 شہروں کی پچاس مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com