چار ماہ کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات میں 65.21 فیصد، سری لنکا کو 67.13 فیصد اور مالدیپ کو 41.16 فیصد اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات میں 65.21 فیصد، سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں 67.13 فیصد اور مالدیپ کو کی جانےوالی برآمدات میں 41.16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چین کو کی جان ےوالی قومی برآمدات 65.21 فیصد اضافہ سے 462.268 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 763.572 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔
اسی طرح سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں بھی 67 فیصد سے زیادہ اضافہ سے برآمدات کی مالیت 65.160 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 108.903 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔
مزید برآں مالدیپ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم بھی 1.562 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2.205 ملین ڈالر تک بڑھ گیا اوربرآمدات کے حجم میں 41 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔