حکومت ای کامرس کے تجارتی حجم کو آئندہ 2سال کے دوران 9ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی

eea656ce 2a31 402f 81c4 aba782cc2927

اسلام آباد۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی نے کہا ہے کہ حکومت ای کامرس کے تجارتی حجم کو آئندہ 2سال کے دوران 9ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت ای کامرس کے شعبہ کی ترقی، اس سے وابستہ افراد کی استعداد بڑھانے اور شہریوں کو مفت کورسز کی فراہمی کے لئے ای کامرس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ای کامرس میں فنانس ، لاجسٹک ، ٹیکسز اور ایزآف ڈوئینگ بزنس سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لئے تمام شراکت دار اپنی اپنی تجاویز دیں ۔اس شعبہ کے ماہرین کے ساتھ ہرماہ میں اجلاس کیا جائے گا تاکہ اس شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے اور نوجوانوں کو ای کامرس کی طرف راغب کر کے بھرپور فوائد حاصل کئے جاسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت تجارت کے زیر اہتمام ایک روزہ نیشنل ای کامرس سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

aun abbas

سمپوزیم میں وزارت تجارت کی جوائنٹ سیکرٹری عائشہ مورینی سمیت ای کامرس لیڈرز اینڈ ٹریڈرز ،بدر خوشنود ، سنی علی ،ثاقب اظہر ، ریحان اللہ والا ، ذوالقرنین عباس ، ہاشم سرور، آزاد چائے والا ، حزیفہ علی ، عثمان چغتائی ، سید توقیر ، بوبی شہزاد ، ہارون راجہ ، اسفند یار ، قاسم ثناء ، آدم ، رضوان ظفر ، آدم مرزا سمیت احمد میمن اور دیگر نے شرکت کی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ اس وقت ای کامرس کے بزنس سے نوجوان وابستہ ہیں ، حکومت نوجوانوں کو ای کامرس کے شعبہ کی طرف راغب کرنے کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ تمام شراکتداروں کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ای کامرس کے شعبہ کو درپیش مسائل کا حل نکالا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس میں فنانس ، ٹیکسز ،لاجسٹک اور ایز آف ڈوئینگ بزنس سے متعلق جو مسائل ہیں حکومت ان سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا ۔ عون عباس بپی نے کہا کہ ای کامرس کے شعبہ سے وابستہ افراد کی استعداد کار بڑھانے ،ای کامرس کی ترقی اور نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت ای کامرس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس کا شعبہ دنیا میں ترقی کر رہاہے ،ہم بھی اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ای کامرس کے شعبہ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور وہ بین الاقوامی ابھرتی ہوئی مارکیٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس کے شعبہ کی ترقی سے نہ صرف معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہو گی بلکہ ملکی برآمدات کا حجم بھی بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ای کامرس کا تجارتی حجم 4.5بلین ڈالر ہے جس کو آئندہ 2سال کے دوران 9ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور ای کامرس کے شعبہ سے وابستہ افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو ای کامرس کی افادیت سے متعلق آگاہی فراہم کر یں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس شعبہ میں سے منسلک ہوکر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ای کامرس ویب پورٹل کے قیام کے لئے بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے اس شعبہ میں پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو گا ۔ انہوں نے ای کامرس لیڈر سے کہاکہ وہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بنیں اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی کثیر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، ای کامرس لیڈرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان نوجوانوں کو ای کامرس کے شعبے میں لاکر معاشی ترقی میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس شعبہ کی مشکلات کم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت عائشہ مورینی نے کہا کہ حکومت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے لئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری وزارت، ای کامرس کے شعبہ کو صنعتوں سے منسلک کرنے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہے ، سمپوزیم کے دوران ای کامرس لیڈرز اور ٹریڈرز نے ای کامرس کے شعبہ میں درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور ان مسائل کو کم کرنے کے لئے اپنی تجاویز بھی دیں۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے ، ایس ایم ایز کو اس شعبہ سے منسلک کر کے نہ صرف درپیش مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے بلکہ آن لائن پیمنٹ کے عمل کو بھی آسان بنایا جاسکتا ہے ۔

  • IMG 20211201 WA0045
  • IMG 20211201 WA0064
  • IMG 20211201 WA0053
  • IMG 20211201 WA0048
  • IMG 20211201 WA0046
  • IMG 20211201 WA0047
  • IMG 20211201 WA0082
  • IMG 20211201 WA0051
  • IMG 20211201 WA0063
  • IMG 20211201 WA0052
  • IMG 20211201 WA0049
  • IMG 20211201 WA0083
  • IMG 20211201 WA0050
  • 20211201 153208
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں