Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے کمزور ممالک کی شرکت کا مقصد ارادے سےعمل تک راستہ بنانا ہے,شیری رحمان

یوتھ ویژن نیوز : ( علی رضا سے )ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے کمزور ممالک اس امید کے ساتھ کاپ۔27 میں آئے ہیں کہ ارادے سے عمل تک ایک راستہ بنایا جائے گا، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان آئی پی یو پارلیمانی اجلاس میں ‘وائسز فرام دی فرنٹ لائنز’ کے عنوان سے کلیدی خطاب

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے کمزور ممالک اس امید کے ساتھ کاپ۔27 میں آئے ہیں کہ ارادے سے عمل تک ایک راستہ بنایا جائے گا، خواہش کو حقیقت بنانے کے لئے عملی کام کو تیز کیا جائے گا، اگر آپ موسمیاتی تباہی کے فرنٹ لائنز سے سننا چاہتے ہیں تو یہ "لاسٹ اینڈ ڈیمجڈ” کی آواز ہے” ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرم الشیخ میں کاپ۔27 کے دوران آئی پی یو پارلیمانی اجلاس میں ‘وائسز فرام دی فرنٹ لائنز’ کے عنوان سے اپنے کلیدی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایف سی سی کا نظام مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے اصول پر بنایا گیا ہے، یہ ہمارے لیے محض الفاظ نہیں ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو 2030 تک موسمیاتی موافقت اور ڈی-کاربنائزیشن شروع کرنے کے لیے کے لیے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ وفاقی وزیر نے ایک سیشن سے بھی خطاب کیا جس کا عنوان تھا کہ ‘انفراسٹرکچر کے ضیاع اور نقصان کو کیسے روکا جائے’ جہاں انہوں نے ابتدائی وارننگ سسٹم کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح ہیں کہ ہمیں پاکستان میں موافقت کو ترجیح دینی چاہیے، جیسا کہ ہم تخفیف کے لیے فطرت پر مبنی حل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ہم بڑا کاربن خارج کرنے والا ملک نہیں ہیں لیکن یہاں تک کہ اگر ہم 100 فیصد قابل تجدید توانائی پر بھی منتقل ہو جاتے ہیں جس کا مقصد ہمارے درآمدی بل کو کم کرنا ہے تو اس سے بھی گلوبل وارمنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان تمام کثیرالجہتی فورمز پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے میں مصروف ہے جو بین الاقوامی موسمیاتی نظام کے اندر ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں مدد کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ‘فرسٹ فارسٹ اینڈ کلائمیٹ لیڈرز پارٹنرشپ منسٹریل ڈائیلاگ’ میں بھی حصہ لیا اور جنگلات کے تحفظ کے بارے میں علم کے تبادلے اور صلاحیت سازی کے ساتھ جنگلات میں آتشزدگی کے حوالے سے ہنگامی پروٹوکول کی سفارش کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان 3 بلین درخت لگانے کے ذریعے جنگلات کی بحالی کے لیے بھرپور انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، حالانکہ یہ کوشش جنگلات میں لگنے والی آگ اور سیلاب سے پیش آنے والے خطرات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے سینیٹر بین کارڈن کی قیادت میں امریکی سینیٹرز کے وفد سے بھی پاکستان پویلین میں ملاقات کی۔ سینیٹر مشاہد حسین اور منظور احمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سینیٹر کارڈن نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر وفاقی وزیر سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بحالی کے لیے ممکنہ مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کی سی ای او انگر ایشنگ سے بھی ملاقات کی اور سیلاب کے بعد بچوں کی حالتِ زار اور صحت کی دیکھ بھال، غذائیت کی کمی اور سکولوں میں نظام متاثر ہونے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انگر ایشنگ نے کہا کہ سیو دی چلڈرن سیلاب سے متاثرہ بچوں کی بحالی میں مدد فراہم کرے گا اور اسکولنگ کی فراہمی کو بحال کرنے میں مدد کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی 17 نومبر تک شرم الشیخ میں رہیں گے اور وہ یو این ایف سی سی سی کے دیگر رکن ممالک، کثیر جہتی اداروں اور ماحولیات کے شعبے بین الاقوامی تعاون کرنے والے وفود سے ملاقات کریں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com