13 سال بعد ریڈیو پاکستان پر کرکٹ کمنٹری بحال ہوگئی
یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے )ریڈیو پاکستان پر سنسنی خیز کرکٹ کمنٹری 13 سال کے وقفہ کے بعد بحال کر دی گئی ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان پر کرکٹ کمنٹری کی بحالی پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر سنسنی خیز کرکٹ کمنٹری 13 سال کے وقفہ کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک بھر میں اپنے میڈیم ویو ریڈیو نیٹ ورک کے ذریعے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی دلکش کوریج، کھیلوں کی سفارت کاری کو فروغ اور نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ کو فروغ دے رہا ہے
Load/Hide Comments