Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

کوویڈ 19 سے پوری دنیا میں مہنگائی کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،عالمی منڈی میں کھانے کے تیل کی قیمت 100 فیصد بڑھی ہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب


اسلام آباد۔ (عمران منیر قذافی سے ):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 سے پوری دنیا میں مہنگائی کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،عالمی منڈی میں کھانے کے تیل کی قیمت 100 فیصد بڑھی ہے، فرنس آئل سمیت دیگر اشیاء کی عالمی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہول سیل پرائس انڈیکس میں 27فیصد اضافہ ہوا، اس میں شامل تمام اشیاء درآمدی اشیاء ہیں، عالمی سطح پر دو ہفتوں میں درآمد اشیاء میں کمی کے اثرات جنوری اور فروری میں نظر آئیں گے، حکومت نے اپنے ٹیکسز میں کمی کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کیا۔ بدھ کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،کوویڈ 19 کے بعد اب تک حالات معمول پر نہیں آئے، پیٹرولیم اور خوردنی آئل میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، خوردنی آئل فی ٹن قیمت 400ڈالر سے بڑھ کر 1300ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی،پاکستان 70 فیصد دالیں درآمدات کرتا ہے اسلئے انکی قیمتوں پرعالمی مہنگائی کا اثر پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ یورو زون میں مہنگائی 5 فیصد، امریکہ میں 6.2فیصد، کینیڈا میں 4.7فیصد،جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں بھی مہنگائی ہوئی،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وفاق اور صوبوں میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی مد میں کمی کی گئی، اب تک 400ارب کے ٹیکسز کم اکٹھے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے گئے، اسی وجہ سے آج ملک میں چینی کی60روپے تک فی کلو قیمت کم ہو کر 85/90روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں گنے کی کرشنگ اکتوبر میں شروع ہوتی تھی، وہاں جو کریشنگ ہورہی تھی وہ بھی روک دی گئی،سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو تحفظ دینے کے لئے یہ سب کچھ کیا،زرداری سندھ شوگر ملز کے سب سے بڑے بینیفشل ہیں،پنجاب، کے پی کے نے چینی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے کارروائی کی،سندھ حکومت کیوں خاموش ہے،سائیں سرکار کسانوں کے ساتھ دشمنی بند کردے۔

انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزرکی ذخیرہ اندوزی کے خلاف پنجاب حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے 345 مقدمات درج کیے اور 244افراد گرفتار کیے، اس سے فرٹیلائزر کی فی بوری قیمت میں 400روپے کم ہوچکے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ڈبلیو پی آئی میں 27فیصد اضافہ ہوا ہے، مٹی کے تیل میں 77فیصد، سٹیل بار میں 64فیصد، ڈیزل میں 62فیصد، ویجٹیبل گھی میں 57فیصد اضافہ ہوا ہے،اس میں تمام درآمدی اشیاء شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں دیہات میں مہنگائی 5.50فیصد جبکہ شہرمیں مہنگائی 2فیصد کم ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں کھانے کے تیل کی قیمت 100 فیصد بڑھی ہے، فرنس آئل سمیت دیگر اشیاء کی عالمی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے پیاز،ٹماٹر،چینی،آٹے اور دال کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،پیاز 37 فیصد،دال مونگ27 فیصداور آلو کی قیمت میں 17.66 فیصد کمی آئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ جمعہ سے کمی کا رجحان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی بتدریج کم ہوگی،چاول کی قیمت پورا سال مستحکم رہی۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے اثرات عام آدمی پر نہیں ہوں گے،پاکستان میں معیشت بہتری کے سفر پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت40 فیصد بڑھی اور کھپت میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com