Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

T-20ورلڈکپ،پاکستان نےبنگلہ دیش کوشکست دے کرسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا

یوتھ ویژن نیوز علی رضا سے )ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنا آخری میچ کھیلا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا پاکستان نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرجوبائیڈن نےٹوئٹرکوجھوٹا قراردے دیا

پاکستانی اوپنر محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے 11 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔

محمد حارث نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ افتخار احمد زیادہ دیر پچ پر نہ ٹہر سکے اور 3 گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان بھی ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش نے اننگز کا اچھا آغاز کیا تاہم 21 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی اور لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 73 کے مجموعی اسکور پر گری جب سومیا سرکار 17 گیندوں پر 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ بھی فوراً ہی گر گئی جب نئے آنے والے کھلاڑی شکیب الحسن اپنی پہلی ہی گیند پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

91 رنز کے مجموعہ پر چوتھے کھلاڑی نجم الحسن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اچھا کھیل پیش کیا وہ 48 گیندوں پر 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ 107 رنز پر پانچواں کھلاڑی مصدق حسین 11 گیندوں پر 5 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی نور الحسن بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑی نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نےعہدے پرمزید رہنےسےمعذرت کرلی

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد حارث نے آج بھی اچھا کھیلا اور ہم سیمی فائنل کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ سیمی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے میچ کے لیے پرامید ہیں اور آج کی غلطیوں پر ڈریسنگ روم میں بریفنگ دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com