پاکستان ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ کےحوالہ سے بھر پور صلاحیتوں کا حامل ہے، اسدعم
سلام آباد۔( عمران منیر قذافی سے ):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات میں اضافہ کےحوالہ سے بھر پور صلاحیتوں کا حامل ہے۔
بدھ کو اپنے ٹوٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے ٹیکسٹائل کی درآمدات اور برآمدات کے چیمبر کےاراکین اور چین کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے حکام سےملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر چین کی کاروباری برادری کو ٹیکسٹائل میں پاکستان کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے لئے مستحکم بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ برآمدات میں حالیہ اضافہ سی پیک سےمنسلک منصوبوں کے حوالہ سے ہماری کامیابی کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا
Load/Hide Comments