Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

ایف بی آر کے محصولات میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 36.5 فیصد اضاف


اسلام آباد۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے ):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.5 فیصد زیادہ محصولات اکھٹا کیں۔ترجمان ایف بی آر نے منگل کویہاں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں محصولات کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جولائی تانومبر2021 تک کی مدت میں ایف بی آرنے مجموعی طورپر2314 ارب روپے کی محصولات اکھٹی کیں جومقررکردہ ہدف 2016 ارب روپے سے 298 ارب روپے زائد ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف بی آرکے محاصل کا حجم 1695 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ماہ نومبرکیلئے محصولات کاہدف 408 ارب روپے مقررکیا گیاتھا تاہم نومبرمیں محصولات کاحجم 470 ارب روپے رہا، ایف بی آر نے ہدف سے 35.2 فیصد(62 ارب روپے) اضافی محصولات اکھٹاکیں۔ترجمان نے بتایا کہ گراس ریونیومیں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.7 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں گراس ریونیو کاحجم 1783 ارب روپے تھا جو جاری مالی سال میں بڑھ کر2437 ارب ہوگیا،

نومبر 2021 میں 123 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو کہ پچھلے سال کے اس عرصہ میں 88 ارب روپے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء میں 40.5فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس سال 2020-21 میں 4.7 کھرب روپے کا ہد ف سے زائد ریونیو حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہدف سے زائد محاصل کرنے کی وہی رفتار برقرار رکھی ہے

اور رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکس ریونیو میں ریکارڈ اضافہ حاصل ہو اہے۔پہلے چار ماہ میں ایف بی آر نے ہدف سے233 ارب روپے زائد حاصل کئے ہیں۔یہ شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرونا وبا کے باعث درپیش مشکلات، قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور مختلف ٹیکسوں میں دی گئی حکومت کی طرف سے چھوٹ کے عوامل کے باوجودایف بی آر رواں مالی سال کے 5829 ارب روپے کے ہدف کے تعاقب میں پر اعتماد انداز میں آگے بڑھتا نظر آرہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com