پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود
اسلام آباد۔ (یاسر ملک سے):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے۔
پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی اس ضمن میں مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منڈیوں تک غیر روایتی برآمدات کی ترویج کے لیے وزارت تجارت کوشاں ہے ، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کے لیے کوشش کرنی ہوگی
Load/Hide Comments