Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

وفاقی کابینہ نےفیملی ویزٹ ویزاکی میعاد میں توسیع کی منظوری دے دی

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ):وفاقی کابینہ نے فیملی ویزٹ ویزا کی توسیع کی میعاد ایک سال سے بڑھا کر 2 سال کرنے اور توانائی کے موثر استعمال اور تحفظ کے اقدامات پر عملدرآمد کے روڈ میپ کے حوالہ سے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے

جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت کے حوالہ سے عوام کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے، بجلی چوری اور لائن لاسزکی روک تھام کیلئے آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ دی جائے، تھرکول منصوبہ سے توانائی کا درآمدی بل 24 ارب ڈالر تک کم کرنے میں مددملے گی۔ وفاقی کا بینہ کا اجلاس منگل کو یہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے سوات میں سکول بس پر فائرنگ کے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے دورہ تھر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول پراجیکٹ کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ماضی میں اس منصوبے کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر کی گئی جو کہ کسی قومی المیے سے کم نہیں لیکن اب یہ منصوبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی بدولت 24 بلین ڈالرز کے توانائی کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کام کرنے والے تمام متعلقہ فریقوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ اگلے ہفتے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ ہاو سنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری کے لئے نابھہ روڈ لاہور پر واقع 23 کنال اراضی سپریم کورٹ آف پاکستان کو الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر بھوٹان،مالدیپ،نیپال،روانڈا، بیلا رس اور سلواکیہ کو بزنس ویزالِسٹ میں شامل کرلیا تاکہ ان ممالک سے کاروباری تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر فیملی ویزٹ ویزا میں توسیع کی میعاد ایک سال سے بڑھا کر دو سال کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارتِ داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے وزارتِ خارجہ سے تصدیق شدہ ٹریول/ اسائلم /عارضی دستاویزات پر 30 دن کا ناقابل توسیع فیملی ویزٹ کیٹگری سنگل اینٹری ویزا جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وزارتِ داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم میں درخواست گزار کے قیام کے مقام و پتہ، سپانسر کی لازمی تفصیلات سمیت ممکنہ انٹری پورٹ/ بارڈر/ایئرپورٹ، مقام کار اور رابطہ کی تفصیلات کے اضافہ کی منظوری دے دی۔ سی پیک منصوبوں کے سوا نجی افراد کیلئے بھی یہ تفصیلات لازمی ہوں گی۔ بزنس ویزا کی صورت میں سپانسر کے رابطہ کی تفصیلات لازمی ہو سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت ِ توانائی (پاور ڈویڑن) کی جانب سے پیش کئے گئےتوانائی کے مو?ثر استعمال اور بچت کے اقدامات پر عملدرا?مد کے روڈ میپ کے حوالے سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔کمیٹی کے ممبران میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی اس مجوزہ پلان کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے طویل مدتی، درمیانی مدتی اور مختصر مدتی حکمتِ عملی ترتیب دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کی بچت کے حوالے سے عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں مناسب آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعظم نے وزارتِ توانائی (پاور ڈویڑن) کو ہدایت کی کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور ان کے تدارک کے حوالے اگلے ہفتے ایک تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کے 30 ستمبر 2022 اور 10 اکتوبر 2022 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com